9.8 C
New York
Friday, May 10, 2024
spot_img

اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کی بات کرکے صرف انتخابی کھیل کھیل رہی ہیں۔ سابق وزیر

خزانہ کی گفتگو

مسلم لیگ ن کے رہنماء، سابق وزیرِ خزانہ اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ جیو نیوز کو دیئے ایک انٹرویومیں انہونے کہا کہ سپریم کورٹ سے دو مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ نوازشریف کسی کے ساتھ پھڈا نہیں کرتے، ہمیشہ ان کے ساتھ پھڈا کیا جاتا ہے، میاں نوازشریف عدالتی کارروائی کے بغیر الیکشن لڑنے کے اہل ہیں یا نہیں اس کا جواب ’No Comment‘ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کی بات کرکے صرف انتخابی کھیل کھیل رہی ہیں۔

ایک اور سوال پر سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈار ’ڈالر‘ کا مقابلہ نہ کرسکا اس سوال کا جواب فی الوقت رہنے دیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں میاں نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، اس پر کیا کہیں گے؟ اس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی کے خواہشات رکھنے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ اس سوال پر کہ (ن) لیگ لاڈلی بن چکی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے؟ اسحاق ڈار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو آپ کی بات کو درست سمجھا جاسکتا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ری امیجننگ، ڈی امیجننگ اور نیو امیجننگ کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles