14.4 C
New York
Monday, May 20, 2024
spot_img

ترکیہ سے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، نگران وزیراعظم

گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ کا ترکیہ کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرپیغام

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ترکیہ سے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تذویراتی تعاون اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک سمیت ادارہ جاتی طریقہ کارکے تحت دفاع، صحت، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اوراقتصادی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ایک سو سال کے دوران خصوصاًصدر رجب طیب اردگان کی متحرک قیادت میں ترکیے کی شاندار ترقی کو سراہا اور اس سلسلے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر ترکیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، خدا کرے کہ دونوں اقوام کے مابین یہ محبت و احترام کا منفرد رشتہ ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles